ابنا: يہ بات ہندوستانی وزير خارجہ ايس ايم کرشنا نے صدر آصف زرداري اور وزيراعظم من موہن سنگھ کي 8 اپريل کو ہونے والي ملاقات پر لوک سبھا ميں بيان ديتے ہوئے کہي. انہوں نے بتايا کہ ملاقات ميں عوامي رابطوں کے مسائل کے حل کو ترجيح دينے پر اتفاق کيا گيا تھا.
اس سلسلے ميں ويزا پابندياں نرم کرنے پر کام کيا گيا ہے اور معاہدے پر آئندہ ماہ اسلام آباد ميں دونوں ملکوں کے داخلہ سيکريٹريز کے اجلاس ميں دست خط کا امکان ہے. ہندوستانی وزارت داخلہ کے ذرائع کا کہنا ہے کہ معاہدے ميں منقسم خاندانوں خصوصاً 65 سال سے زائد عمر کے افراد اور شاديوں اور جنازوں ميں شرکت کرنے والوں کو ويزے دينے کي تجويز بھي شامل ہے........
/169